ترکیہ زلزلے میں پھنسے 15 پاکستانی طلبا وطن واپس پہنچ گئے، طلبا پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے )کی پرواز 708 کے ذریعے استنبول سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پہنچے ۔ ترکیہ میں پاکستانی سفارت خانے کی خصوصی کاوشوں سے طلبا بحفاظت پاکستان واپس پہنچے، واپس آنے والے تمام طلبا کو ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکیہ میں موجود 15 پاکستانی طلبا زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پھنس گئے تھے جن کی وطن واپسی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایات جاری کی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی