i پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر معاملے پر تعاون نہ کیا تو گرفتار کیا جا سکتا ہے،رانا ثنا اللہتازترین

July 20, 2023

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر معاملے پر تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ ایک ٹویٹ میں رانا ثنا اللہ نے لکھا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سفارتی سائفر کے معاملے پر 25 جولائی کو طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی نے اس معاملے پر تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو انہیں نکوائری مرحلے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے، البتہ کون شریک جرم ہے ایف آئی اے کی سفارش میں تعین ہو گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سفارشات کرے گی کس کس کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی