i پاکستان

تحصیل سوہاوہ،پولیس نے سابق پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری ثقلین گرفتار کرلیاتازترین

June 01, 2023

تحصیل سوہاوہ کے گاوں ڈومیلی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری ثقلین گرفتار کرلیا۔ پنجاب پولیس نے 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے الزام میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کو گرفتارکر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری ثقلین 9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش تھے۔ خیال رہے کہ 9 مئی کوعمران خان کی گرفتاری پر پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے،مشتعل افراد نے لاہور جناح ہاوس سمیت روالپنڈی جی ایچ کیو کے گیٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔جس کے بعد سے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوں کو پرتشدد مظاہروں جلاو گھیراو کے الزام میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی