مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کی سیاست مکروفریب پر مبنی ہے،عدالت نے بلدیاتی انتخابات فوری کرنے کا حکم جمعہ کی شام کو دیا ، عدالت کا احترام کرتے ہیں ایک رات میں انتخابات کے انتظامات مشکل ہیں، انتظامی کام نہ ہونے کی وجہ سے انتخابات فوری نہیں کرائے جاسکتے ، عملی طور پر عملے کو موبلائز کرنا مشکل تھا ۔ الیکشن ایکٹ کے تحت حکومت نے یونین کونسل کی تعداد کا تعین کرنا ہوتا ہے ، وفاقی حکومت نے یونین کونسلز کی تعداد 125کردی ، موجودہ قانون کے تحت میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب عوام کرے گی ، طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سیاست مکروفریب پر مبنی ہے ، گزشتہ روز عدالت نے ہفتہکو الیکشن کرنے کا حکم دیا ، انتظامی کام نہ ہونے کی وجہ سے انتخابات نہیں کرائے جاسکے ۔ طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دورحکومت میں الیکشن کیوں نہیں کرائے ، سابقہ حکومت بھی بلدیاتی الیکشن نہیں کراناچاہتی تھی ۔ 35سال بعد اسلام آباد میں پہلا بلدیاتی انتخاب2015ء میں ہم نے کرایا ، ہر آنے والا دن عمران خان کی منفی سیاست کو ایکسپوز کرارہا ہے ، موجودہ حکومت نے اسلام آباد کیلئے منصوبے بنائے ہیں ہم اداروں اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی