i پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کی سڑکیں بحالتازترین

March 10, 2023

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کی بند سڑکوں کو بحال کردیا گیا،عدالتی حکم کے بعد انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے انٹری گیٹ بورڈ اکھاڑ دیے اور علاقے میں تجاوزات کا بھی خاتمہ کردیا گیا ہے،برنس روڈ کا علاقہ کافی عرصے سے بند تھا جہاں شام میں فوڈ اسٹریٹ چلائی جاتی تھی، اس دوران رہائشیوں کو بھی گاڑی لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی تھی،اس صورتحال پر برنس روڈ کے رہائشیوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے عوام کیلیے راستے کھولنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی