i پاکستان

شہباز اور ڈار کی کوئی حیثیت نہیں،یہ اپنی مرضی سے پانی بھی نہیں پی سکتے، اصل حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے، فواد چودھریتازترین

March 08, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملنے والی بزنس کمیونٹی پر شدید تنقید کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہی تاجر برادری پی ٹی آئی کی حکومت گرانے میں شامل تھی، یہ لوگ صرف اپنے مفاد کو سامنے رکھتے ہیں، یہ جنرل باجوہ کوبھی کہتے تھے کہ لٹ گئے، مرگئے، برباد ہو گئے، یہ کر دیں وہ کر دیں، ان کاروباری افراد کے بیک گرانڈ چیک ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اصل حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے، وزیراعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈار کی کوئی حیثیت نہیں، یہ اپنی مرضی سے پانی بھی نہیں پی سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی