i پاکستان

صدر مملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دیدیتازترین

February 09, 2023

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی۔ جسٹس کامران حیات میاں خیل، جسٹس محمد اعجاز خان اور جسٹس محمد فہیم ولی کی بطور ایڈیشنل ججز مستقلی کی منظوری دی گئی۔ صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی