i پاکستان

صدر مملکت کا شہدا کے لواحقین سے ٹیلیفون پر اظہار تعزیت، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیاتازترین

May 26, 2023

صدر مملکت عارف علوی نے شہدا کے لواحقین سے ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا،صدر مملکت نے 20مئی کو ٹانک میں شہید نائیک محمد عتیق اور رجب علی، بلوچستان میں شہید سپاہی مدثرح مید اور عبدالقدیر کے لواحقین سے بات کی،صدرمملکت نے 20مئی کو زرغون بلوچستان میں شہید سپاہی ظہیر احمد کے خاندان سے بھی رابطہ کیا اور شہدا کی وطن کیلئے گراں قدرخدمات اورقربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا،صدر عارف علوی نے کہا کہ شہدا کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی،صدر مملکت نے شہدا کے جذبہ حب الوطنی اور فرض سے لگن کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی قدرکرتی ہے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی