i پاکستان

پشاور میں محرم الحرام میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکامتازترین

July 10, 2023

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی )خیبرپختونخوا نے محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشتگرد گروہ کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کو پشاور اور ہنگو سمیت مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، گرفتار گروہ میں کالعدم تنظیم کے 10 سے زائد دہشتگرد شامل تھے۔ سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم داعش کے یہ کارندے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔ گرفتار دہشتگردوں میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں۔ دہشتگردوں سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی