i پاکستان

پنجاب انتخابات،پی ٹی آئی کا ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیلتازترین

April 17, 2023

پنجاب میں عام انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ پارلیمانی بورڈ کی سربراہی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کریں گے۔ پارلیمانی بورڈ میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، پنجاب کے تمام ریجنز کے صدر اور جنرل سیکرٹری بھی شامل ہوں گے۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان ممکنہ امیدواروں کے انٹر ویوز اکیلے کررہے تھے، پی پی 113 تک کے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی