i پاکستان

پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پی ڈی ایم حکومت سے بھی زیادہ مردہ ہے،فواد چوہدریتازترین

December 03, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے پنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو موجودہ سیاسی حالات سے تشبیہ دے دی،ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پی ڈی ایم کی حکومت سے بھی زیادہ مردہ ، بے جان اور بے وقعت ہے،انہوں نے کہا کہ وکٹ بنانے والوں نے بھی موجودہ سیٹ اپ بنانے والوں کی طرح بالکل نہیں سوچا کہ عوام کیا سوچے گی، امید ہے پچ بنانے والے اگلے میچ میں ایسی پچ بنائیں گے کہ فیصلہ میرٹ پر ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی