i پاکستان

پی ڈی ایم نے توانائی کا شعبہ تباہ کردیا،حماد اظہرتازترین

June 15, 2023

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے توانائی کا شعبہ بھی تباہ کر دیا۔ حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف دور میں لوڈشیڈنگ کا نام و نشان نہ تھا، ن لیگ کے امپورٹڈ ایندھن پر چلنے والے مہنگے پلانٹ آدھی کیپیسٹی پر چل رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کے پاس ان پلانٹس کا ایندھن خریدنے کے پیسے نہیں ہیں، گردشی قرضے بڑھنے کی رفتار بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی