i پاکستان

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری کا پارٹی چھوڑنے کا اعلانتازترین

May 26, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے پارٹی چھوڑ دی ہے،تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ سانحہ 9مئی کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کی بنیاد پاکستان آرمی ہے، میں پارٹی پوزیشن اور پارٹی رکنیت سے استعفی دیتا ہوں،واضح رہے کہ عباس جعفری پی ایس 125سے رکنِ اسمبلی سے منتخب ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی