i پاکستان

پی ٹی آئی کے 43ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن 7 مارچ تک معطل رہے گا، عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کر دیاتازترین

February 10, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 43ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنیکا نوٹیفکیشن7 مارچ تک معطل رہیگا اور اسی کے تناظر میں ضمنی الیکشن بھی معطل رہے گا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا سیٹیں خالی قرر دینے کا نوٹیفکیشن 7 مارچ تک معطل رہے گا اور الیکشن کمیشن ان نشستوں پر انتخابات کا اعلان نہیں کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی