i پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا خیبرپختونخوا میں آٹا بحران پر تحقیقات کا حکمتازترین

May 08, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر انجنیئر امیر مقام نے رابطہ کیا، امیر مقام نے وزیراعظم کو آٹا بحران کے بارے عوام میں پائے جانی والی تشویش سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران پر ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا اور فوری طور پر بحران کے خاتمے کیلئے حکام کو ضروری اقدامات اٹھانے کے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبے اتنے ہی اہمیت کے حامل ہے جتنا کہ پنجاب ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کی مشکل ہماری مشکل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی