i پاکستان

نوازشریف جب بھی واپس آئیں گے سیدھا جیل جائیں گے، چوہدری پرویز الہیتازترین

March 31, 2023

تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومتی بل نواز شریف کو ایک اور این آر او دینے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں،سابق اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ نوازشریف جب بھی واپس آئیں گے وہ سیدھا جیل جائیں گے، حکومتی بل نواز شریف کو ایک اور این آر او دینے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی، شہبازشریف سمیت پوری پی ڈی ایم سپریم کورٹ کو آئین کی پاس داری سے روکنا چاہتے ہیں، آئینی طور پر آئین کی تشریح کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی