i پاکستان

مسلم لیگ ن کے رہنما نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمیتازترین

December 28, 2022

مسلم لیگ ن کے رہنما طارق کھوکھر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ شیخوپورہ کی حدود میں پیش آیا ، طارق کھوکھر پر موٹرسائیکل سوار دو افراد نے 4 گولیاں فائر کیں جس میں لیگی رہنما زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طارق کھوکھر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ خیال رہے کہ طارق کھوکھر مسلم لیگ ن کے فیروزوالہ کے جنرل سیکرٹری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی