i پاکستان

منی لانڈرنگ کیس،سلیمان شہباز کی بریت کی درخواست پر دلائل کی استدعا منظورتازترین

February 11, 2023

منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی بریت کی درخواست پر دلائل کی استدعا منظور کر لی گئی۔ وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کے خلاف سپیشل سینٹرل عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سلیمان شہباز نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، ایف آئی اے نے گواہوں سے متعلق نئی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ سلیمان شہباز کے وکیل نے بریت کی درخواست پر دلائل دینے کی مہلت مانگ لی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی