i پاکستان

ملک دیوالیہ ہونے کے قریب، حکومت کا سارا زور اپنی کرپشن بچانے پر ہے،مسرت جمشیدتازترین

December 24, 2022

تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک باقاعدہ دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور امپورٹڈ حکومت کا سارا زوراپنی کرپشن بچانے پر ہے ۔ تحریک انصاف کی رہنما و ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے اور ملک باقاعدہ دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے، لیکن امپورٹڈ حکومت کا سارا زور اپنی کرپشن بچانے اور اقتدار کو طول دینے پر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی