i پاکستان

مینارِ پاکستان میں فارن فنڈنگ، توشہ خانہ چوری اور ٹیریان کو اپنانے پر بھی روشنی ڈالیں،مریم اورنگزیبتازترین

March 25, 2023

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان سے کہا ہے کہ مینارِ پاکستان میں فارن فنڈنگ، توشہ خانہ چوری اور ٹیریان کو اپنانے پر بھی روشنی ڈالیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ چار سال مہنگائی، بے روزگاری اور تباہی کی دلدل میں پاکستان کو دھنسایا، ملک کو لوٹا، جس نے تباہی اور تقسیم کی دلدل میں ڈالا ہو وہ نکال نہیں سکتا وہ صرف فراڈیا اور دہشت گرد ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وہ حقیقی آزادی جو جانور نیوٹرل، جنرل باجوہ کی تاحیات توسیع سے لے کر شہباز شریف سے ہوتی ہوئی محسن نقوی اور امریکہ سے معافیوں تک پہنچی، آج حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے جس کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، فتنے فسادی دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی