i پاکستان

معروف سینئر اداکار افضال احمد لاہور میں انتقال کر گئےتازترین

December 02, 2022

معروف سینئر اداکار افضال احمد لاہور میں انتقال کر گئے۔ افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث گزشتہ روز جنرل ہسپتال لایا گیا تھا، افضال احمد کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، جنرل ہسپتال انتظامیہ دوران علاج افضال احمد دم توڑگئے۔ جنرل ہسپتال انتظامیہ نے لیجنڈ اداکار سید افضال احمد کو الگ سے بیڈ نہیں دیا، دوران علاج ان کے بیڈ پر دوسرا مریض بھی موجود تھا۔ واضح رہے کہ افضال احمد گزشتہ 21 برس سے فالج کے مرض میں مبتلا وہیل چیر تک محدود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی