i پاکستان

کرپشن مارکہ اتحاد '' انتخابی میدان میں اترنے سے کیوں خوفزدہ ہے؟: مسرت جمشید چیمہتازترین

February 11, 2023

رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے امپورٹڈ ٹولے کے انتخابات سے فرار ہونے کے تمام راستے بند ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹولے نے فیصلے کو خوشدلی سے قبول کیا ہوتا تو ان کے گھروں میں صف ماتم نہ بچھی ہوتی، سوال ہے کرپشن مارکہ اتحاد انتخابی میدان میں اترنے سے کیوں خوفزدہ ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ الٹے بھی لٹک جائیں آپ کو عوام کی عدالت میں ہر صورت پیش ہونا پڑے گا. آپ نے تو نو ماہ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی ہیں، پھر عوام میں جانے سے کیوں خوفزدہ ہیں؟۔ رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ملک معاشی طور پر وینٹی لیٹر پر ہے یہ وارداتیے اس کے باوجود کرپشن کی واردات سے باز نہیں آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی