i پاکستان

کراچی،الیکشن کمیشن کا بلدیاتی کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹانے کا حکمتازترین

January 03, 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔ سندھ حکومت نے کراچی شرقی، کورنگی کے ایڈمنسٹریٹرز کو تا حکم ثانی ہٹانے کا حکم دے دے ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد کو بھی ہٹایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹرز متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی تجویز پرلگائیگئے تھے، ایڈمنسٹریٹرز کے خلاف پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات پر دادو سمیت دیگر علاقوں میں بلدیاتی افسران کے تبادلوں کے آرڈرز واپس لے لیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی