i پاکستان

کورونا کے مزید 28 کیسز مثبت، 28 مریضوں کی حالت تشویشناکتازترین

November 28, 2022

ملک بھر میں کورونا کے مزید 28 کیسز مثبت، 28 مریضوں کی حالت تشویشناک۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 783 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 28 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.48 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی