i پاکستان

قمبرمیں سیلاب سے متاثرہ 36 جوڑوں کی اجتماعی شادیتازترین

December 29, 2022

قمبر کے علاقے نصیر آباد میں سیلاب سے متاثرہ36 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیلاب متاثرہ جوڑوں کا تعلق گاجی کھاوڑ، نصیرآباد اور وارہ سے ہے جن کی شادی کی تقریب میں ان کے عزیز واقارب بھی شریک ہوئے ۔ سماجی تنظیم کی جانب سے دلہنوں کو ایک ایک لاکھ روپیکا جہیز بھی دیا گیا، شادی میں شریک افراد کی تواضع کیلئے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی