i پاکستان

خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پاک چائنا سینٹر میں نمائش کا انعقاد کرے گاتازترین

February 27, 2023

پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں 4 اور 5 مارچ 2023 کو شمالی پاکستان کی کاروباری خواتین کی حوصلہ افزائی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ایک نمائش منعقد کرے گا۔ ہر ہنر کے عنوان سے نمائش کا اہتمام ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور وزارت تجارت، پاکستان نے کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس تقریب میں شمالی پاکستان سمیت چترال، کیلاش، سوات، ڈیرہ اسماعیل خان، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان (جی بی)، آزاد جموں و کشمیر، اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی اور اسلام آباد سے خواتین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق اس کا مقصد ایک ایسی کاروباری دنیا کا تصور کرنا ہے جس میں خواتین کو بااختیار اور ترقی دی جائے۔ گوادر پرو کے مطابق ایک بیان میں ٹی ڈی اے پی نے کہا کہ ایسی دنیا میں ہم خواتین کو روایتی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو تجارت اور کاروبار میں پیشہ ورانہ مہارت کی اعلیٰ ترین سطحوں تک بڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمارا مشن خواتین سرمایہ کاروں کو جدید ترین علم اور مہارت فراہم کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق قبل ازیں '' ہر ہنر نمائش'' کی پری لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شاہرہ شاہد نے کہا کہ خواتین پاکستان کی کل آبادی کا 51 فیصد ہیں اور انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اس لیے حکومت انہیں بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔ گوادر پرو کے مطابق دو روزہ نمائش کے دوران ٹیکسٹائل، دستکاری، جواہرات اور زیورات، قالین ، کھانے کی مصنوعات، فیشن کے لوازمات، کاسمیٹکس اور جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات، فرنیچر اور آرائشی اشیاء توجہ کا مرکز ہوں گی۔ گوادر پرو کے مطابق نمائش میں لائیو ثقافتی پرفارمنس، سیمینارز اور ورکشاپس، دانشورانہ املاک کے حقوق سے متعلق آگاہی سیشن، نیشنل ٹریڈ پورٹل، بچوں کے میدان اور گلگت بلتستان، چترال اور سوات کے روایتی کھانوں کے ساتھ فوڈ کورٹ سمیت دیگر سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔ تقریب کو پاکستانی تجارتی مشنز اور سوشل میڈیا پر لائیو سٹریم کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی