i پاکستان

خیرپور' ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے نوجوان جاں بحقتازترین

April 24, 2023

سندھ کے ضلع خیرپور کی تحصیل کوٹ ڈیجی میں مبینہ طور پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق 30 سالہ ظفر علی پسٹل کی گولی سر پر لگنے سے جاں بحق ہوا۔ورثاء نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بڑے بھائی کے ہاتھوں ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے چھوٹا بھائی جاں بحق ہوا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی