i پاکستان

خیبرپختونخوا، بالا کوٹ میں 3.1 شدت زلزلے کے جھٹکےتازترین

March 15, 2023

خیبرپختونخوا کے شہر بالا کوٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 28 کلو میٹر تھی۔ بدھ کی صبح 7 بج کر 15 منٹ پر آنے والا زلزلے کا مرکز بالا کوٹ کے شمال مشرق میں 59 کلومیٹر کی دوری پر تھا، زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی