i پاکستان

جوانوں میں ایڈز سے نمٹنے ، روک تھام اور علاج کیلئے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، وزیراعظمتازترین

December 01, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں ایڈز سے نمٹنے ، روک تھام اور علاج کیلئے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، سب کو ایڈز سے جڑے بدنما داغ کا خاتمہ کا عہد کرنا ہوگا ، جمعرات کے روز ایڈز کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم شہبا زشریف نے ملک کے نوجوانوں میں ایڈز کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہے ، ایڈز سے نمٹنے ،روک تھام اورعلاج کیلئے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت ایڈز کی روک تھام اور علاج کیلئے شعور اجاگر کرنے پر توجہ مرکوزکرتے ہیں، ہم سب کو ایڈز سے جڑے بدنما داغ کے خاتمے کا عہد کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی