i پاکستان

جو کچھ لاہورمیں ہوا زرداری کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا، حلیم عادل شیختازترین

March 09, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جو کچھ گزشتہ لاہورمیں ہوا آصف زرداری کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گزشتہ روز لاہور میں سیاہ ترین دن تھا، پنجاب کا نگران وزیراعلی آصف زرداری کا بہادر بچہ ہے، نگران حکومت نیوٹرل نہیں بلکہ زرداری اور شریف کی نمائندہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 4، 4 موبائلز معاشی کرمنلز کی سکیورٹی پر مامور ہیں، سندھ حکومت چاہتی ہے کہ ہم نہتے ہی سفر کریں، یہ حکومتی لوگوں کیعلاوہ کسی کو سکیورٹی دینے کو تیار نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی