انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں پولیس پرتشدد اورجلا گھیراکا مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماوں کو ریلیف مل گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے پی ٹی آئی حماد اظہراور فواد چوہدری کی عبوری ضمانت13اپریل تک منظور کرلی ہے۔عدالت نے دونوں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی