i پاکستان

جلا ؤگھیراؤمقدمہ،یاسمین راشد کا درخواست ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوعتازترین

July 11, 2023

تھانہ شاد مان میں جلا وگھیرا واور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد ڈاکٹر یاسمین راشد نے درخواست ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ رجسٹرار آفس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا، اعتراض میں کہا گیا کہ دیگر ضمانتیں منظور ہونے والے ملزمان کے فیصلے کی کاپیاں ساتھ لف نہیں کیں۔ جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ بطوراعتراضی درخواست پرسماعت کرے گا ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضمانت بعداز گرفتاری دائر کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی