i پاکستان

جیکب آباد،مغوی کی بازیابی کیلئے آپریشن، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 6پولیس اہلکار شہیدتازترین

April 26, 2023

تاجر کے مغوی بیٹے کی بازیابی کے لیے آپریشن کے دوران ڈاکوئوں سے مقابلے میں 6پولیس اہلکار شہید ہوگئے،پولیس کی جانب سے جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے میں تاجر کے مغوی بیٹے کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 3پولیس اہلکار موقع پر دم توڑ گئے جب کہ 3اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے،شہدا میں سب انسپکٹر طیب عمرانی،کانسٹیبل نثار احمد، خادم شاہ، ریاض حسین، عبدالوہاب اور محمدعثمان شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق ڈاکو مغوی کو لے کر دوسری جگہ فرار ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی