i پاکستان

جاوید آفریدی کی سوشل میڈیا پرمشہور ہونے والے بزرگ کو حج کی پیشکشتازترین

April 26, 2023

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پاکستانی بزرگ کو حج کی پیشکش کردی،کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر مسجد نبوی ۖ میں ہاتھ میں عصا اٹھائے بزرگ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی ، ویڈیو میں بزرگ کے سادہ حلیے نے صارفین کے دلوں میں گھر کرلیا تھا،جس کے بعد بتایا گیا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے بزرگ بلوچستان کے شہر حب کے رہائشی بزرگ عبدالقادر مری ہیں، بعد ازاں بزرگ نے عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی عمرہ کی خواہش کافی تگ و دو اور جدوجہد کے بعد پوری ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی