i پاکستان

جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات اور ساسوں کی پسند ناپسند پر ہو رہے ہوں، وہاں فتنہ اور انتشار ہو گا'چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوئے لینڈ نہیںتازترین

April 24, 2023

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ماہ جبین اور رافعہ طارق کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات اور ساسوں کی پسند ناپسند پر ہو رہے ہوں، وہاں فتنہ اور انتشار ہو گا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات اور ساسوں کی پسند ناپسند پر ہو رہے ہوں، وہاں تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی، پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوئے لینڈ نہیں!

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی