i پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاکتازترین

March 14, 2023

خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب پولیس نے دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2 ملزمان کو ہلاک کردیا۔ بگوانی چوکی کے قریب پولیس اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان سے جدید اسلحہ اور 4 دستی بم برآمد کرلیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ڈیرہ اسماعیل خان میں کسی بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے، جس کو ادارے نے ناکام بنادیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی