i پاکستان

ٹیکنوکریٹ حکومت بنانا انتہائی احمقانہ سوچ ہے،فواد چودھریتازترین

December 28, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ طویل عرصے کی ٹیکنوکریٹ حکومت بنانا انتہائی احمقانہ سوچ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ ملک کا بحران معاشی سے کہیں زیادہ سیاسی ہے، عمران خان کو روکنے کیلئے اس طرح کی اسکیمیں بنانا ملکی مفاد کو پس پشت ڈالنے کے مترادف ہے۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل الیکشن ہے، ہم اس قسم کی ٹیکنوکریٹ حکومت کی مزاحمت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی