حکومت کا بجلی صارفین پر ایک اور سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ، بجلی صارفین پر 3روپے 23پیسے فی یونٹ کا سرچارج عائد کرنے کے لیے نیپرا کو درخواست دے دی۔ نیپرا اتھارٹی 16مارچ کو درخواست کی سماعت کرے گی،درخواست میں جولائی سے 30اکتوبر تک 300یونٹ سے زائد والے صارفین پر 3روپے 23پیسے جبکہ زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے 43پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے،نومبر2023سے 3روپے 23پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت اس سے قبل 3روپے 39پیسے اضافی سرچارج کی درخواست کرچکی ہے جس پر فیصلہ نہیں کیا گیا ہے،نیپرا نے سرچارج کے نفاذ سے متعلق حکومت سے قانونی رائے مانگی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی