i پاکستان

غیر شرعی نکاح کیس،عون چوہدری کا بیان قلمبند کرانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ موخرتازترین

April 27, 2023

اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں محفوظ فیصلہ موخر کردیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیر شرعی نکاح کے کیس میں درخواست گزار کی عون چوہدری کا بیان قلمبند کرانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ موخر کیا ہے۔ سینئر سول جج نصرمِن اللہ کے رخصت پر ہونے کے باعث آج محفوظ فیصلہ نہ سنایا جاسکا۔ عون چوہدری کو عدالت میں بیان قلمبند کرانے کی اجازت دینے پر فیصلہ 4 مئی کو سنایا جائے گا۔ عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ سول سینئر جج نصرمِن اللہ بلوچ 2 مئی تک رخصت پر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی