i پاکستان

دہشت گردی کی لہر،نیکٹا نے نیشنل کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنانے کی تجویز دے دیتازترین

December 02, 2022

ملکی میں شروع ہونے والی دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر نیشنل کانٹر ٹیررازم اتھارٹی(نیکٹا)نے نیشنل کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنانے کی تجویز دے دی ہے، اور نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا رائے طاہر نے وزیراعظم شہبازشریف کو تجویز بھی بھجوا دی ہے۔ نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا رائے طاہر نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ نیکٹا کے زیر نگرانی وفاق کی سطح پر نیشنل سی ٹی ڈی بنایا جائے، نیشنل سی ٹی ڈی ملک بھر میں کارروائیاں کر سکے گی۔ نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا نے مقف پیش کیا ہے کہ نیشنل سی ٹی ڈی دہشت گردی کے خلاف ایک مثر ادارہ ہوگا، وفاق میں بھی نیشنل سی ٹی ڈی کے اپنے تھانے ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی