i پاکستان

دربار بابا بلھے شاہ کے احاطہ سے غیر ملکی خاتون گرفتارتازترین

March 30, 2023

دربار حضرت بابا بلھے شاہ کے احاطہ سے غیر ملکی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایچبیور بیٹنا نامی غیر ملکی خاتون کا تعلق آسٹریا سے بتایا گیا ہے، خاتون فقیروں کے روپ میں بابا بلھے شاہ کے دربار کے احاطہ میں موجود تھی۔ خاتون کو پولیس تھانہ اے ڈویژن نے حراست میں لیا ہے، غیر ملکی خاتون بغیر ویزہ کے دربار بابا بلھے شاہ کیسے آئی اس بات کی تحقیق کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی