i پاکستان

چوہدری شجاعت حسین کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلیفون'عید کی مبارکباد دی 'سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالتازترین

April 24, 2023

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون ۔ چودھری شجاعت حسین نے سراج الحق کو عید کی مبارکباد دی امیر جماعت اسلامی نے چودھری شجاعت حسین کا فون کرنے پر شکریہ ادا کیا دونوں رہنماؤں کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال امیر جماعت نے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی دن متفقہ رائے سے الیکشن کا انعقاد مسئلہ کا حل ہے۔ اتفاق رائے کے بغیر کسی ایک صوبے میں الیکشن مسائل میں اضافہ کرے گا۔ڈائیلاگ کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ڈائیلاگ کے حوالے سے جماعت اسلامی کا کردار اہم ہے۔ رابطوں اور تبادلہ خیال کے ذریعے بہتر راستہ نکل سکتا ہے۔ چودھری شجاعت نے بھی ملک میں ایک ہی دن انتخابات پر زور دیا۔دونوں راہنماؤں کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر اتفاق۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی