i پاکستان

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہیدتازترین

December 01, 2022

تھانہ تنگی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار زرمست خان ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتول پولیس اہلکار ایکسائز دفتر کے نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی پر معمور تھا۔ پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تنگی اسپتال منتقل کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی