i پاکستان

باغ آزاد کشمیر میں لیگ ن کے جلسے کی تیاریاں شروع، مریم خطاب کریں گیتازترین

June 05, 2023

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں مسلم لیگ ن کا انتخابی جلسہ آج ہوگا جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ باغ میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے کی سکول گرانڈ میں تیاریاں جاری ہیں، پارٹی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گی۔ گزشتہ رات باغ میں بارش ہونے کے باعث جلسے کی تیاریاں تاخیر سے شروع ہوئیں جنہیں تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل باغ میں ہی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی پیپلز پارٹی امیدوار کی دعوت پر انتخابی جلسے سے خطاب کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی