i پاکستان

اسلامک بینکنگ مارکیٹ گزشتہ 10 سالوں سے 24 فیصد سے ترقی کر رہی ہے،گورنر اسٹیٹ بینکتازترین

May 29, 2023

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ اسلامک بینکنگ مارکیٹ گزشتہ 10 سالوں سے 24 فیصد سے ترقی کر رہی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمیل احمد کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اورایس ای سی پی مل کر اسلامک فنانس سیکٹر کے فروغ کے لئے اصلاحات کر رہے ہیں،پاکستان کے کارپوریٹ بینک سیکٹر کا سائز بہت کم ہے۔ گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ میں اضافے کی ضرورت ہے،اسکو کو فروغ دے کراسلامی مارکیٹ کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے،اسکوک کے ذریعے حکومت کی مالیاتی ضروریات کو بھی پورا کیا جا سکتا ہے،شریعہ کمپلائنٹ فنڈنگ کے اجرا سے حکومتی فنڈز کی ضرورت کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی