i پاکستان

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقررتازترین

February 10, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلیں 14 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ ، سنگل بنچ کے فیصلہ کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا ،عدالت نے 7 فروری کو انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی تھی، الیکشن کمیشن ، وفاقی حکومت اور لیگی رہنما نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی