i پاکستان

اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائیاں' دو مسافر گرفتار' منشیات برآمدتازترین

February 10, 2023

اسلام آباد اور پشاور کے باچہ خان ایئرپورٹ پر دو مسافر وں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئیں۔ جمعہ کو ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فلائٹ نمبر پی کے 705 کے ذریعے مانچسٹر جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 ہزار 990 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں، جس پر آزاد کشمیر کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب پشاور کے باچہ خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فلائٹ نمبر کیو آر 601 کے ذریعے دوحا جانے والے مسافر کے پیٹ سے 62 آئس اور 30 چرس بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے، ملزم چارسدہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی