i پاکستان

ڈاکٹر بیربل کے قتل پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا اظہار تشویشتازترین

March 31, 2023

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں ڈاکٹر بیربل کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے،ایچ آر سی پی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ میں ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کے قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے،ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ حیدرآباد میں گزشتہ دنوں ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کو بھی قتل کیا گیا تھا،ایچ آر سی پی نے قتل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کرانے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹر چینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ کر کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کو قتل کردیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی