i پاکستان

ایڈووکیٹ جنرل سمیت لا افسران کو ہٹانے کے معاملہ پر درخواستیں سماعت کیلئے مقررتازترین

February 11, 2023

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت لا افسران کو عہدہ سے ہٹانے کے معاملے پر رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ نے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ پیر13 فروری کو سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس شاہد کریم ، جسٹس عاصم حفیظ ، جسٹس انوار حسین شامل ہیں۔ دوسری جانب پنجاب میں نگران حکومت کے اختیارات اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے خلاف درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 14 فروری کو درخواستوں پر سماعت کرے گا، اوورسیز کمیشن بورڈ، سنسر بورڈ کی تحلیل سمیت دیگر کی جانب سے نگران حکومت کے نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی