i پاکستان

ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقررتازترین

December 03, 2022

ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے میں ایف آئی ایکے نوٹسز کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر ان کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا،لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس اسجد جاوید گھرال چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی درخواست پر 7دسمبر کو سماعت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی